جنید ریاض : لاہور کے متعدد سرکاری سکولوں سے اساتذہ کا غیر حاضر رہنا معمول بن گیا.
ایجوکیشن اتھارٹی نے 42 اساتذہ کو بغیر اجازت چھٹی پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے. 42سکولوں کے اساتذہ مانیٹرنگ افسران کی انسپکشن کےوقت بغیر منظوری غیر حاضر تھے. غیر حاضر اساتذہ کو ذاتی شنوائی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی آفس طلب کرلیا گیا. اساتذہ 27 اپریل کو 3 بجے اتھاٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
مذکورہ اساتذہ میں فیصل علی،اقراء احمد،ظفر اقبال، مقبول احمد اور ذوالفقارعلی ، غیر حاضر اساتذہ میں ثمرہ نیاب،سادیہ صدیق،طارق علی اور عامر عباس ، علی حسن، وارث غنی،ممونہ خورشید، عصمہ شریف،حافظ لقمان ودیگر شامل ہیں ۔