مالی سال کےاختتام کےقریب محکمہ ایکسائزکاٹیکس کولیکشن کیلئے اہم اقدام

26 Apr, 2024 | 03:18 PM

علی ساحی : مالی سال کےاختتام کےقریب محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس کولیکشن کیلئے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ 
ڈی جی ایکسائز نے بوتھ کےقیام کیلئےسینئروائس پریذیڈنٹ پنجاب بینک کو مراسلہ بھجوادیا، جس کے مطابق بینک آف پنجاب ایکسائزکے5دفاترمیں کولیکشن بوتھ بنائے گا۔ فریدکوٹ ہاؤس علی کمپلیکس ڈی ایچ اےکےبلاک میں کولیکشن بوتھ قائم کیاجائے، فیصل ٹاؤن،اللہ چوک میں کولیکشن بوتھ قائم کیےجائیں ۔ 
شہری بوتھوں پراپنےٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن وٹرانسفرفیس اورپراپرٹی ٹیکس جمع کراسکیں گے۔ 

مزیدخبریں