وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پہلا تحفہ

26 Apr, 2024 | 02:46 PM

This browser does not support the video element.

اویس کیانی : وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اسلام آباد پولیس کا فیسیلیٹیشن سنٹر  لوگوں کے لیے 24/7  کھول دیا گیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر پہنچ گئے, جہاں آئی جی اسلام آباد نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا ۔ وزیر داخلہ نے فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے انہیں فیسیلیٹیشن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی۔  

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس فیسیلیٹیشن سنٹر کو  فوری طور پر عوام  کیلئے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جس کے بعد اسلام آباد پولیس کا فیسیلیٹیشن سنٹر 24/7  عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ 

 اب شہری اپنے دفاتری اوقات کے بعد بھی کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویریفیکش، ڈرائیونگ لرنر لائیسنس اور دیگر سہولیات لے سکیں گے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کی میڈیا سے گفتگو ؛ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیلئے اچھی بات یہ ہے یہ آئی جی صاحب سوتے ہیں نہ سونے دیتے ہیں۔ خدمت مزکر کی عمارت کا ایک اور حصہ بھی کھلوا رہے ہیں ، یہ خدمت مزکر 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔ْ یہ خدمت مرکز 28 قسم کی سروسز دے رہے ہیں۔ 27 پولیس اسٹیشن کی ویڈیو بنا لیں 3 ماہ بعد ان کی شکلیں تبدیل ہو جائیں گی۔ جنگی بنیادوں پر ان پولیس اسٹیشنز کی حالت بہتر کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کرائم ریٹ کو نیچھے لانا ہے ہر صورت ، لاہور میں 30 فیصد کرائم ریٹ کم کیا اور یہاں کرائم ریٹ کم کرنا مشکل نہیں۔ مارگلہ ہلز پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں اس کیلئے منصوبہ لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں