ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی لاہور ہائیکورٹ آمد

26 Apr, 2024 | 02:00 PM

Ansa Awais

This browser does not support the video element.

ملک اشرف :  ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی لاہور ہائیکورٹ آمد ،ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے جسٹس طارق ندیم سے چیمبر اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ آفس میں ملاقات کی۔
 آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے صبح ساڑھے نو بجے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم سے ان کے چیمبر میں طویل ملاقات کی اس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پرائیویٹ سیکرٹری سے ملے ، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملاقات کی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی رجسٹرار ہائیکورٹ سے ملاقات میں عدالتوں کی سیکورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی محمد فیصل کامران فاضل جج اور رجسٹرار کو سلام کرنے آئے ، تاہم وکلاء نے ڈی آئی جی آپریشنز کی ججز سے ملاقاتوں پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز سے ملنے کی بجائے ڈی آئی جی آپریشنز کو جرائم کو کنٹرول کرنے کی طرف توجہ دینی چائیے۔

مزیدخبریں