پانچویں عاصمہ جہانگیر دو روزہ کانفرنس کا آغاز کل سے لاہور میں ہوگا

26 Apr, 2024 | 11:24 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں دو روزہ کانفرنس کل سے شروع ہوگی ، عنوان ’’پیپلز مینڈیٹ، جنوبی ایشیا میں شہری حقوق کا تحفظ‘‘ رکھاگیا ہے.

 تقریب میں ججز، قانونی ماہرین، سفارتکار ، میڈیا کے نمائندے ، اور انسانی حقوق کے کارکنان، ملکی اور غیر ملکی وکلاء ، مندوبین سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی ۔ عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل 27 اور 28 اپریل کو فلیٹیز ہوٹل میں پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کی میزبانی کرے گا، تقریب 22 مختلف سیشنز پر مشتمل ہو گی، تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ ، جسٹس اطہر من اللہ ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری شرکت کریں گے ، پاکستان بار ، پنجاب بار سمیت مختلف بار ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوں گے،یورپ، برطانیہ اور ناروے کے سفیر شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، معروف سیاستدان عبدالمالک بلوچ، اختر مینگل بھی شرکت کریں گے ، بیرسٹر سید علی ظفر، فاروق نائیک، نفیسہ شاہ، شہلا رضا، خرم دستگیر، بابا جان، تاج حیدر، فرحت اللہ بابر،شرکت کریں گے ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، عائشہ صدیقہ رضا فاروق، راحیلہ درانی، ثریا بی بی اور ثمر بلورتقریب سے خطاب کریں گے۔ ، ممتاز ملکی اور غیر ملکی صحافی اوون بینیٹ جونز ،سینیئر صحافی حامد میر، مظہر عباس، مطیع اللہ جان سمیت دیگر صحافی شرکت کریں گے۔۔

مزیدخبریں