ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سئینر رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ججز کو استحقاق کمیٹی میں نہیں بلایا جا سکتا، پارلیمنٹ خودمختار ہے اس کی اپنی آئینی ذمہ داری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی طلب کر سکتی ہے۔ جو شخص اپنی ڈیوٹی کرتے ہوئے توہین پارلیمنٹ کر رہا ہے اسے استحقاق کمیٹی سمن کر سکتی ہے۔ استحقاق کمیٹی فیصلہ کرتی ہے اور اگر ثابت ہو جائے تو سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے آئینی رول میں کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے ،ہاوس کو کام کرنے سے روکتا ہے تو وہ توہین پارلیمنٹ کہلاتا ہے۔اسپیکر کی اجازت سے استحقاق کمیٹی کسی کو بھی طلب کر سکتی ہے۔