شہری ہوشیار رہیں ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

26 Apr, 2023 | 09:12 PM

زاہد چودھری : موسم میں تبدیلی کے باوجود ڈینگی وائرس کے حملے جاری ۔شہر میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ، شہر کے 269 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ۔
 درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود شہریوں پر مچھروں کے حملے جاری ہیں ۔ شہر میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔ دونوں مریض داتا گنج بخش ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ شہر میں مچھروں کو تلف کرنے کیلئے جاری مہم کے دوران مزید 269 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں