ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی اپنی ہی جماعت کیخلاف گولا باری

26 Apr, 2023 | 08:58 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

میاں محمد اشفاق: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  ٹکٹوں کی تقسیم میں کروڑوں کمانے کے الزامات لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم اور اسمبلیوں کے توڑنے پر ڈاکٹر فردوس نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   ٹکٹوں کی تقسیم میں کروڑوں کمانے کے الزامات لگا دیئے۔پارٹی میں موجود مافیہ نے اپنے من پسند لوگوں کو ٹکٹ دلوائے۔ٹکٹوں کی تقسیم میں نوسربازوں، قبضہ گروپوں اور نو دولتیوں کو ٹکٹ دلوائے گئے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اصل ورکرز کو  ٹکٹوں کی تقسیم میں نظر انداز کیا گیا، جنہوں نے جیلیں کاٹی، گولیاں کھائیں اور مشکلیں برداشت کیں وہ ٹکٹوں سے محروم رہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نوسر باز پی ٹی آئی کی ٹکٹ لیکر پی ٹی آئی کا لوگو لگا کر دھندناتے پھر رھے ہیں۔ خان صاحب کو دیکھنا پڑے گا کہ ان کے گرد کونسا یرغمالی ٹولہ ہے جو عمران خان کی مقبولیت سے پیسے بنا رہا ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ میں عمر مائر سے بڑا پی ٹی آئی کا کوئی ماما نہیں۔ عمر مائر گولیاں کھا کر بھی اپنی وفاداری نہیں ثابت کر سکا۔ ڈاکٹر فردوس کو بھی یرغمالیوں سے اپنی وفاداری کا سرٹیفیکیٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے احتساب کرنا ھے تو اپنی جماعت سے شروع کرئے۔  سوشل میڈیا پر مقبولیت اپنی جگہ لیکن گراس روٹ پر بنیاد بھی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں سے بیج پھینکنے سے فصل نہیں ہوتی، زمین ہموار ہونا لازم ہے ورنہ چھتوں پر درخت نہیں اگتے۔ گفتگو کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کے احتساب کے نعرے پر بھی سوال اٹھا دیئے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے خان صاحب سے اسمبلیاں تڑوائی انہیں پتا تھا الیکشن نہیں ہونگے۔

مزیدخبریں