(عابد چوہدری)لاہور میں چور اور ڈاکو آؤٹ آف کنٹرول،24گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 261وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات سمیت دیگر اشیا سے محروم ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق24گھنٹوں کے دوران شہر میں شاپ رابری کی دو ، موٹرسائیکلیں چھیننے کی تین ، کاری چوری کی ایک ، موٹرسائیکل چوری کی 72اور متفرق کرائم کی 176وارداتیں ہوئیں۔ ڈیفنس اے میں چور تالے توڑ کر وقارعلی کے گھر سے 32لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔جنوبی چھاؤنی میں چور تالے توڑ کر چور شہری فہیم کے 68لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے۔
فیکٹری ایریا میں چور یونس کے گھر سے 14لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے ۔رائیونڈمیں چور مجتبیٰ کے گھر کے سے 40لاکھ،55ہزارآٹھ سو روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لے اڑے ۔
ستوکتلہ میں احسن محمود کے گھر سے 28لاکھ 900روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے جبکہ نواب ٹاؤن میں چور تالے توڑ کر علی حسن کے گھر سے 20لاکھ 65ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
انڈسٹریل سٹیٹ میں چور محمد نعیم کے گھر سے 19لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات چراکر لے گئے ،ہیئر میں ڈاکو عثمان کی دکان سے 60ہزار روپے چھین کر فرارہو گئے۔سندر میں ڈاکو محمد مظہر کی دکان سے 37ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ماڈل ٹاؤن سے چور ثمر جاوید کی گاڑی لے اڑے ۔شادباغ میں محمد طیب ، وحدت کالونی میں آصف عثمان اور کاہنہ میں محمد شیراز سے ڈاکوؤں نے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی ۔