بھارتی اداکارہ اروشی کو میسج ؟ نسیم شاہ نے خاموشی توڑ دی

26 Apr, 2023 | 06:26 PM

ویب ڈیسک : پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

 حال ہی میں ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے کہا کہ رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے ان کا چیلنج  صرف پاکستان ٹیم کو ورلڈ چیمپئن ٹیم بنانا ہے اس کے علاوہ دوسرا کوئی ٹارگٹ نہیں۔ میزبان نے اروشی کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی رینک ملنے اور سالگرہ کی مبارکباد بھیجے جانے اور پھر نسیم شاہ کی جانب سے جواب دیے جانے پر بھی سوال کیا۔

 اس پر نسیم شاہ نے بتایا کہ’ میں چونکہ اس دوران کرکٹ میں مصروف تھا لہٰذا میں نے اپنے منیجر کو ہدایت کی تھی کہ اگر بلیو ٹک والے اکاؤنٹ سے مجھے کوئی مبارکباد بھیجی جائے تو شکریہ کا رد عمل دے دینا لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کسی کو بھی شکریہ بول دیں گے‘۔ بھارتی اداکارہ سے پسندیدگی سے متعلق کیے گئے سوال پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطور انسان مجھے سب پسند ہیں لیکن اداکارہ اروشی روٹیلا کیلئے کوئی ذاتی رائے نہیں رکھتا۔

مزیدخبریں