جمہوریت کے نام پر دھبہ، بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا

26 Apr, 2023 | 06:15 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: بھارت کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی، پاکستان پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات  مسمار کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جودھپور کے قریب پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات بھارتی حکومت نے مسمار کر دیے ہیں۔ پناہ گزین ان مکانات میں 7، 8 سال سے رہ رہے تھے جہاں کی زمین بھی مقامی افراد نے غیر قانونی طور پر فروخت کی۔

بھارت کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت کسی صورت پاکستانی پناہ گزینوں کا خیرخواہ نہیں۔ نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے واقعات بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے واقعات سے بھارت کا اصلی اور ظالم چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ڈھانے کا مسلسل مرتکب ہے۔

بھارت دنیا کے سامنے اپنا جمہوری عکس پیش کر رہا ہے مگر در حقیقت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، اس حوالے سے عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت میں ہونے والی اس حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں