ویب ڈیسک: بھارت کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی، پاکستان پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات مسمار کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر جودھپور کے قریب پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے کم از کم 70 مکانات بھارتی حکومت نے مسمار کر دیے ہیں۔ پناہ گزین ان مکانات میں 7، 8 سال سے رہ رہے تھے جہاں کی زمین بھی مقامی افراد نے غیر قانونی طور پر فروخت کی۔
بھارت کی جانب سے یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ بھارت کسی صورت پاکستانی پناہ گزینوں کا خیرخواہ نہیں۔ نہتے مسلمانوں پر ظلم و جبر کے واقعات بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایسے واقعات سے بھارت کا اصلی اور ظالم چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ڈھانے کا مسلسل مرتکب ہے۔
On 24 April, at least 70 houses of refugees from #Pakistan, built on govt land, in #Jodhpur's Chokha village were razed by the Jodhpur Development Authority. | @hasanimmaaz
— The Quint (@TheQuint) April 26, 2023
Read more: https://t.co/Fb6PDWO34r pic.twitter.com/xEWa9Gt7bO
بھارت دنیا کے سامنے اپنا جمہوری عکس پیش کر رہا ہے مگر در حقیقت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں، اس حوالے سے عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت میں ہونے والی اس حالیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔