کمسن بچی اغواء ، پولیس کے ایکشن نہ لینے پر والدہ عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور

26 Apr, 2023 | 05:58 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک:کمسن بچی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ ، بچی کی والدہ انصاف کیلئے عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ میرے گھر آیا تھا۔ میں نے تفتیشی افسر کو اطلاع بھی دی تھی، تفتیشی افسر کو اطلاع کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔
امہ حبیبہ کی والدہ نے کہا کہ بیٹی کی عمر کے تعین کی رپورٹ تاحال نہیں آسکی، کیس کی سماعت کب ہے مجھے یہ تک نہیں معلوم، میرے ساتھ انصاف کیا جائے، ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

مزیدخبریں