ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختوںخوا اسمبلیوں کی تحلیل غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، دونوں اسمبلیاں وزرائے اعلیٰ کے صوابدیدی اختیار پر تحلیل نہیں ہوئیں.
درخواست میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اعتراف کیا دونوں اسمبلیاں جنرل (ر)باجوہ کے کہنے پر توڑیں اس لئے سپریم کورٹ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کو بحال کرنے کا حکم دے.
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بحال کی جائیں۔