ویب ڈیسک: بھارت میں دہشتگردی کے واقعات نے زور پکڑ لیا، بھارتی علاقے میں دھماکے سے 10 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت دوسرے ملکوں میں دہشتگردی پھیلانے میں اس قدر مصروف ہے کہ اس کی اپنی سرزمین پر اب حملوں کی بھرمار شروع ہو چکی ہے۔ بھارت میں چھتیس گڑھ کے علاقے دانتوالا میں آئی ای ڈی دھماکے سے 10 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، دھماقے کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔دھماکے کے پیچھے ماؤ باغی بتائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں دہشتگردی کے ایسے واقعات کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت ایک غیر محفوظ ملک ہے۔ بھارت اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ کی وجہ سے دنیا میں پہلے ہی بدنام ہے۔ ایسے میں بھارت میں دہشتگردی کے واقعات سے یہ بات واضح ہے کہ بھارت کسی صورت ایک محفوظ ملک نہیں۔