ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن سے متعلق اتحادی جماعتوں کا بڑا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ ملک میں الیکشن سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن ایک ساتھ ہونے ہیں یا علیحدہ علیحدہ اورکب ہونے ہیں، فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے لیکن کسی کی ضد، انا اورخواہشات کے مطابق فیصلے نہیں ہوسکتے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹری کمیٹی کا فورم استعمال کیا جائے گا۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو ، میاں افتخار، خالد مقبول صدیقی، آفتاب شیرپاؤ،  خالد مگسی، آغا حسن بلوچ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیرچیمہ، ساجد میر، حافظ عبدالکریم، مریم اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، رانا ثنااللہ، قمر زمان کائرہ، ایاز صادق اور  اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Bilal Arshad

Content Writer