علی امین گنڈاپور کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

26 Apr, 2023 | 01:31 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: تھرپارکر میں متنازع  ٹوئٹ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بذریعہ ٹوئٹ عدم استحکام  پیدا کرنے کی کوشش کی، علی امین گنڈاپور  نے ٹوئٹ میں معیشت کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ شہری پردیپ کمار کی مدعیت میں چار دن قبل درج کیا گیا تھا۔ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے مٹھی پولیس شکارپورپہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں