جوبائیڈن کا اگلے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان

26 Apr, 2023 | 09:33 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اگلے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن ہوں گے۔

2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینےکے  اعلان کے بعد  صدر بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں یونین کے کارکنوں سے خطاب کیا جہاں ان کا استقبال 'چلو جو  اور  مزید چار سال' کے نعروں سے ہوا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ری پبلکن رہنما اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ2024 کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

اس سے قبل  2020 کے  صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے صدر بنے تھے. 

مزیدخبریں