جے یو آئی کےسابق امیدوار برائے قومی اسمبلی قتل

26 Apr, 2022 | 08:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی بشیر محمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے  رہنما مفتی بشیر جاں بحق ہوگئے۔محمد بشیر کو اپنے ہی علاقہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےمفتی بشیر کو فائرنگ کرکےقتل کیا۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں