کیا سچن ٹنڈولکر کی بیٹی بالی وڈ فلموں میں انٹری دینے والی ہیں؟

26 Apr, 2022 | 08:16 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور بہت جلد بالی وُڈ میں انٹری دینے  کو تیار بھی ہیں۔

 سارہ نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شوبز کی دنیا کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کچھ مصنوعات کے اشتہارات میں کام بھی کیا ہے اور اب وہ اداکاری کی کلاسز بھی لے رہی ہیں۔

سارہ ٹنڈولکر کو والدین کی  طرف سے اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے اور وہ نہایت ٹیلنٹڈ بھی ہیں،کہا جاتا ہے کہ سارہ کو موقع ملا تو عوام کو اپنی اداکاری سے حیران کر دیں گی۔

مزیدخبریں