ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو بڑا جھٹکا؛ نوٹسز جاری

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو بڑا جھٹکا؛ نوٹسز جاری
کیپشن: election commission action against MNAs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن قومی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ اور ایم این اے رانا قاسم نون کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ملک احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سنی گئی، منحرف اراکین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی، الیکشن کمیشن نے احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون کو نوٹسز جاری کر دیئے، ملتان سے 2 پی ٹی آئی کے منحرف اراکین ملک احمد حسین ڈیہڑ اور رانا قاسم نون پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں اراکین کو 28 اپریل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلیم اختر خان کا کہناتھا کہ  آرٹیکل 63 اے کے تحت ملتان سے دونوں اراکین کو طلب کیا گیا ہے، پارٹی ٹکٹ پر جیتنے کے بعد دوسری جماعت کا ساتھ دینا فلور کراسنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

این اے 154 کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ اور این اے 159 کے ایم این اے رانا قاسم نون کو باقاعدہ نوٹسز جاری کردیے ہیں، فلور کراسنگ ثابت ہونے پر منحرف اراکین کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منسوخ  ہونے پر  پاکستان تحریک انصاف کےدو ارکان قومی اسمبلی کو گرفتارکرلیا گیا۔عدالت نےپی ٹی آئی ارکان اسمبلی عطااللہ اور فہیم خان کی عبوری ضمانت  منسوخ کردی۔بعدازاں پولیس نے پی ٹی آئی  کے دونوں  ارکان اسمبلی  کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار  کرلیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer