ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ طاہر اشرفی کا شہباز شریف کی حمایت میں اہم بیان

علامہ طاہر اشرفی کا شہباز شریف کی حمایت میں اہم بیان
کیپشن: allama tahir ashrafi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نےپریس کانفرس کر تےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کا وفد ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہاہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کوئی مراعات یا تنخواہ نہیں لی۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرس چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور ان کا وفد ذاتی خرچ پر سعودی عرب جارہاہے،وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب پرسیاست نہ کی جائے،وزیراعظم کےدورےسےدوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے،حسین نوازکاجدہ میں اپناگھرہے،دورےکومتنازعہ نہیں بناناچاہیے،اسلامی دنیاکا جو بھی حکمران آتا ہے ان کی کوشش ہوتی ہے پہلے ان مقدس سرزمین پر جائیں،  طاہر اشرفی نے وثوق سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو یہ دعوت سعودی عرب کے ولی عہد امیر  محمد بن سلمان نے دی ہے  اس لئے وہ وہاں جارہے ہیں جب وہ واپس آئیں گے تو مزید اچھی باتیں ہوں گی۔

ان کا کہناتھا کہ اگر ہمیں پتہ چلے کہ دنیا کے کسی کونے سے پاکستان کو فائدہ ہورہا ہے، دین اسلام کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم وہاں بھی جائیں گے، میڈیا سے مخاطب ہوتے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کوئی مراعات یا تنخواہ نہیں لی،میرے لئے میرے وطن کے لوگوں کے لئے میری قوم کا سپہ سالار، فضائیہ، بحریہ  کا چیف اور ملکی سلامتی کے ادارے وہ سب سے زیادہ اہم ہیں۔

 علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ جو قومی سلامتی کمیٹی کا جو پہلے دن اجلاس ہوا تھا ہمارا بھی یہی موقف ہے،یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک کی ساری فوج غلط کہہ رہی ہو اور آپ ٹھیک کہہ رہے ہوں، جو انہوں نے کہا ہم اس پر مزید کوئی رائے نہیں دے سکتے۔گزشتہ دور میں میرے آنے سے پہلے سعودی عرب کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی وہ آپ سب کو معلوم ہے،پاکستان کے سعودی عرب سمیت دیگر تمام اسلامی ممالک سے تعلقات اچھے رہے ہیں۔سعودی نے پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے امریکہ میں جو مذہب کے حوالے سے بات کی اس پر تکلیف ہوئی بعد میں مفتاح اسماعیل نے اس پر دو وضاحتیں کیں، انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر یہ تو دین کی اساس ہے، اسلام کو ماننے والا ہوں، میں نے خان صاحب کی بات کی جو کہہ رہے ہیں ہم نیک کی قوت اورآپ بدی کی قوت ہیں۔فتوے بازی، غداری جیسی مہموں سے قوم کو بچایا جائے۔

پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات تاریخی ہیں،وزیراعظم اوران کاوفدذاتی خرچ پردورہ سعودی عرب کررہاہے،وزیراعظم مختصروفدکےساتھ سعودی عرب جارہےہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer