شاہدرہ چوک پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
(حسن خالد)شاہدرہ چوک پر 40 سالہ خاتون روڈ کراس کررہی تھی کہ تیز رفتار بس نے کچل دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت پروین بی بی کے نام سے ہوئی جو یوسف پارک کی رہائشی تھی،حادثہ کے بعد پٹرولنگ آفیسر نے فرار ہونے والے بس ٍڈرائیور کو دھر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی،جاں بحق خاتون کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔