متعدد پولیس افسران کے تبادلے

26 Apr, 2022 | 04:47 PM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)وفاقی حکومت نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔
 وفاقی حکومت نے پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں۔ پولیس کے افسران کو فوری طور پر ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی عاصم خان اور ڈی آئی جی احسان منظور کا بلوچستان سے ایف آئی اے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی رانا عبدالجبار کو بھی بلوچستان سے ایف آئی اے اور ڈی آئی جی جہانزیب نذیر خان کو اسلام آباد پولیس سے ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایس پی محمد شہزاد عاصم خان، ایس ایس پی جواد قمر اور ایس ایس پی سرفراز خان ورک کو بھی ایف آئی اے میں بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری پاور ڈویژن سید آصف حیدر شاہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں