ویب ڈیسک : کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے دھماکا خودکش ہوسکتاہے۔
رپورٹ کے مطابق سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہناہےکہ جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رینجرز ذرائع کا بتانا ہےکہ چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔
کراچی دھماکہ، وین کے قریب برقع پوش خاتون کون تھی ?
26 Apr, 2022 | 03:39 PM