بھارت کا جنگی جنون عروج پر، سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالا تیسرا بڑا ملک

26 Apr, 2022 | 02:31 PM

   ویب ڈیسک:  بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا۔  سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ، اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے رپورٹ جاری کردی۔

 رپورٹ کے مطابق  دنیا کے فوجی اخراجات اپنی انتہائی سطح کو چھونے لگے ۔عالمی فوجی اخراجات تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر (160 لاکھ کروڑ روپے) کی اب تک کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئے ہیں۔ 

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سب سے زیادہ فوجی خرچ کرنے والا ملک ہے۔ چین دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکا801 بلین امریکی ڈالر کے  فوجی اخراجات  کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ چین 293 بلین امریکی ڈالر کے فوجی اخراجات  کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اسی طرح بھارت 76.6 بلین امریکی ڈالر کےفوجی اخراجات  کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ 68.4 بلین ڈالر کے فوجی اخراجات  کے ساتھ چوتھے نمبر پرہے  روس65.9 بلین امریکی ڈالر کے فوجی اخراجات  کے ساتھ پانچوین نمبر پر موجود ہے ۔

 امریکہ، چین،  بھارت، برطانیہ اور روس 2021 میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنے والے پانچ ممالک تھے۔ ان پانچ ممالک کے کل فوجی اخراجات عالمی فوجی اخراجات کا 62 فیصد ہیں۔ 2021 میں کورونا وبا کے باوجود عالمی فوجی اخراجات 0.7 فیصد بڑھ کر 2.1 ٹریلین ڈالر ہو گئے۔ چین کے فوجی اخراجات میں 2020 کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ۔  بھارت کے فوجی اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا۔  بھارت کے دفاعی اخراجات 2012 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ تھے۔ برطانیہ کے دفاعی اخراجات میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ روس نے 2021 میں فوجی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ کیا۔ امریکا کے فوجی اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد کمی آئی ہے۔ ایس آئی پی آر آئی کے ملٹری ایکسپینڈیچر اینڈ آرمز پروڈکشن پروگرام کے سینئر محقق ڈاکٹر ڈیاگو لوپس دا سلوا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی معیشت کساد بازاری کے باوجود فوجی اخراجات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

مزیدخبریں