ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اگلے تعلیمی سال سے میٹرک اور انٹر کے طلبا سے قرآن پاک کی تعلیم کے پیپرز لینے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم دینے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران دیا ہے۔ عدالت میں قران پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور استاتذہ کے خلاف کاروائی کے معاملہ میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سمیت دیگر افسران نے عدالت میں عمل درآمد رپورٹ پیش کی ۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری اسکولز کو قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سےششماہی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ۔ سیکرٹری اسکولز نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ نئی کابینہ تشکیل پاتے ہی اس حوالے سے رولز منظور کرالئے جائیں گے
جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم جاری کرتے ہوئے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک قران پاک کی تعلیم کے امتحانات اگلے تعلیمی سال تک یقینی بنائے جائیں درخواست نمٹادی ۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نےالتمش سمیت دیگر کی اپیل پر سماعت کی۔