ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرہ کا ظہیر احمد سے رابطہ کیسے ہوا ؟والد نے اہم انکشاف کردیا

 دعا زہرہ کا ظہیر احمد سے رابطہ کیسے ہوا ؟والد نے اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لراچی کی دعا زہرہ کا لاہور کے ظہیر احمد سے رابطہ کیسے ہوا؟ لڑکی کے والد نے پریس کانفرنس میں اہم  انکشاف کردیا۔ 

دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد  اس کے والد نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ دعا زہرہ کا آن لائن گیم کے ذریعے  لاہور کے ظہیر سے رابطہ ہوا تھا ،  جو شخص ہماری بیٹی کو لے کر گیا اس نے جرم کیا کیوں کہ دعا زہرہ کی عمر  18سال نہیں ہے ، 18سال ہماری شادی کو نہیں ہوئے تو ہماری بیٹی  18 سال کی کیسے ہو گئی ؟۔

دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری بچی زندہ ہے،  بیٹی سے زبردستی بیان دلوایا جا رہا ہے،  اسے واپس کراچی لایا جائے چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے،  ہماری بچی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، دعا کی عمر 13 برس ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے شفاف تحقیقات کی جائیں ۔
دوسری جانب دعا زہرہ نے سیشن کورٹ لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروادیا، جس میں کہا کہ پسندکی شادی کی،کسی نے اغوانہیں کیا،شوہرکےساتھ رہناچاہتی ہوں،والدسمیت دیگررشتہ داروں کی جانب سے ہراساں کیاجارہاہے۔

اس سے قبل دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آچکا ہے جس میں لڑکی نے کہا کہ ظہیراحمدسے شادی کی ، میرے گھروالے زبردستی میری شادی کسی اورسے کراناچاہتے تھا ، گھروالے مجھے مارتے پیٹتے تھے،کسی نے مجھے اغوانہیں کیا۔