ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوڈشیڈنگ پر حکومتی دباؤ ؛سیکر ٹری پاور رخصت پر چلے گئے

لوڈشیڈنگ پر حکومتی دباؤ ؛سیکر ٹری پاور رخصت پر چلے گئے
کیپشن: Asif Haider Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان راشد محمود کو آصف حیدر شاہ کی جگہ ایڈیشنل  سیکرٹری  انچارج   پاور  لگا دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف حیدر شاہ ملک میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث دباؤ کا شکار تھے اور رخصت پر چلے گئے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق راشد محمود ایڈیشنل سیکرٹری (انچارج) پاور ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں جن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  ان سے قبل سیکر ٹری پاور آصف حیدر شاہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کے باعث وزیر اعظم آفس کی طرف سے دباؤکا شکار تھے اور بطور سیکر ٹری پاور کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے جس کے باعث وہ چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

  رخصت پر جانے والے سیکر ٹری آصف حیدر شاہ وزیر اعلیٰ سندھ کے قریبی رشتے دار ہیں۔