ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس کچھ دیر بعدشروع ہوگاجس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مصدق ملک اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت توانائی کے حکام بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق آگاہی دیں گے جب کہ اجلاس میں ملک بھر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
واضح رہے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کے باعث شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہری علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کراچی میں بھی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔