ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کے مرتکب قراردے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کی تعمیل تک روزانہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری طریقوں کی سول تحقیقات میں دستاویزات پیش نہ کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے عدالت سے کہا ڈونلڈ ٹرمپ دستاویزات جمع کرانے کی مارچ کی ڈیڈ لائن پوری نہیں کر سکے، جس کے بعد ان پر توہین عدالت لگائی جائے۔ جس پر جسٹس نے سابق امریکی صدر کو سخت سزا سنائی۔
تاہم مسٹر ٹرمپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔ لیکن اٹارنی جنرل نے مسٹر ٹرمپ کے خلاف اس فیصلے کو قانونی جنگ میں “بڑی فتح” قرار دیا ہے۔