13 سے 17 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں؟وزارت داخلہ نے وضاحت کردی

26 Apr, 2021 | 11:50 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی، عید کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن گردش کررہا جس کی وزارت داخلہ نے وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شدت نے نظام زندگی محال کردی اور اس بار عیدالفطر بھی سادگی سے منائی جائے گی،عید کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن زیرگردش ہے جس کےمطابق عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا  ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ عید الفطر کے موقع پر 10 سے 16 مئی تک سرکاری ملازمین کو چھٹیاں ملیں گی، این سی او سی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کے لئے سمری تیار کر لی، وزارت داخلہ کی جانب سےسمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی۔

مزید پڑھئے: خوشخبری۔۔عید پر ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمراور قومی کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹینٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، کورونا کے پھیلاؤ کی اضافے کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا ،بیماری میں اضافہ ان شہروں میں موجود ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بارے میں حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔

 این سی او  سی کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران تجویز کردہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہیں، کیمبرج امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار پہ بھی نظر ثانی کی امتحانات وزارت تعلیم کے فیصلے کے مطابق منعقد کئےجا رہے ہیں ایک امتحانی مرکز میں50 سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں۔
 

مزیدخبریں