ماسک نہ لگانے پر 1لاکھ 83ہزارلاہوریوں کو چالان

26 Apr, 2021 | 08:00 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: کورونا ایس اوپیز اورماسک کے استعمال کےلئے ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی،ٹریفک پولیس نے ماسک نہ لگانے والے 1لاکھ 83ہزار ڈرائیورزکے چالان کردئے۔
 سی ٹی او لاہورحماد عابد کی بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو چالان ٹکٹ جاری کرنےپرسختی سے عملدرامد کا حکم دے دیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 83 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 مقدمات بھی درج کئے گئے۔

50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1248 گاڑیاں بھی بند کیں گئیں ہیں۔ایک لاکھ 28 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔24 ہزار رکشوں، 12 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔

سی ٹی او لاہور نے تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی جائے رہی ہیں۔حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وباءمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، احتیاط برتنا ہوگی۔شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر چالانوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں