لاہور میں بدترین ٹریفک جام، شہری خوار ہوگئے

26 Apr, 2021 | 05:44 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: لاہور کی مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لاری اڈہ ، ریلوے اسٹیشن،داتا دربار اور اطراف میں شدید ٹریفک جام ہے۔

اندرون لاہور اور گردونواح میں شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی لائنیں، شہری خوار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا سے ایک موریہ پل، ریلوے اسٹیشن سے ایک موریہ پل، شاہ عالمی مارکیٹ، بھاٹی، داتا دربار اور اردو بازار میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔

بدترین ٹریفک جام کے بعد شہری گاڑیوں میں پھنس کررہ گئے، ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور بحالی کیلئے ٹریفک وارڈنز و ٹریفک پولیس اہلکار  بھی غائب ہیں۔

دوسری جانب اندرون لاہور میں ٹریفک جام کی وجہ سےسی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر اضافی نفری تعینات کردی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے، لاہور سمیت دیگر اضلاع سے شہریوں کی بڑی تعداد خریدوفروخت کےلئے آئی یے۔

سید حماد عابد  نے مزید کہا کہ شہر بھر میں مارکیٹوں کا ایک ساتھ بند ہونا بھی ٹریفک جام کا باعث ہے،  اضافی نفری ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنائے ہوئے ہے، جلد ٹریفک بہاؤ معمول کے مطابق ہوجائے گا۔

مزیدخبریں