ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں کمی مگر شہری اب بھی ناخوش

gold rate
کیپشن: gold rate
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر کےصرافہ بازاروں اور مارکیٹس میں رواں کاروباری ہفتے کا پہلاروز ,سونا 150 روپے فی تولہ سستا ہوگیا.
  تفصیلات کے مطابق   لاہورکےصرافہ بازاروں میں سونا 150روپےفی تولہ سستا ہوگیا ہے، کمی کےبعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ  4 ہزار 250روپےرہی اور22قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار  562روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91 ہزار212 روپے میں فروخت کیا گیا۔صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1350 روپے ریکارڈ کی  گئی۔

صرافہ بازاروں مین آنے والےصارفین کا کہنا ہے کہ سونااب بھی بہت مہنگا اور متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے، شہریوں کا کہناہے کہ سونےکی قیمت میں مزید کمی ہونی چاہئیے کیو ں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے۔