سٹی 42: شہریوں کا انتظار ختم ہوا عید کے پرمسرت موقع پر ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برانڈایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کردیا۔
کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ربن کاٹ کر اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ علماء کرام تجارت بھی کریں تاکہ مدارس کے مالی مسائل حل ہوسکیں نے مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کورونا کی وبا سے چھٹکارے کے لئے خصوصی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ کیوں لانچ کیا ؟ وجہ بتا دی
کورونا ایس اوپیز کے تحت آوٹ لیٹ کو شہریوں کےلئے کھول دیا گیا، جہاں شہریوں کو مشرقی اور روایتی فیشن کا چہرہ بننے والے برینڈ ایم ٹی جے کی جانب سے افتتاح کے پانچ روز تک جدید قابل بھروسہ مصنوعات پر 20فیصد تک کی خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔
ایم ٹی جے کے مزید آؤٹ لیٹس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلد کھولے جائیں گے، نئے رجحان کے ساتھ مشرقی اور اسلامی برانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی دینی مدارس کے طلبا سمیت دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔