جرمن سفیرکے خط پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

26 Apr, 2021 | 03:15 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:حکومت کی جرمن سرمایہ کار کمپنی کو ادائیگیاں نہ ہونےپرسفیر کےخط پروزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔

 تفصیلات کے مطاب جرمن کے سفیر نے سیمنز نامی کمپنی کی درخواست پروزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزداد کو خط لکھ تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی کمپنی سیمنز سےکام لیا گیا لیکن انہیں کچھ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

ذرائع  کےمطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب  پنجاب نےمعاملے کا نوٹس لیا جس پرجرمن کمپنی کو2ارب32کروڑ روپے کی واجب الادا رقم نہ دینےپرایوان وزیراعلیٰ نےمحکمہ ہاؤسنگ سے7روزمیں جواب طلب کرلیا۔سیمنز  کمپنی نےپنجاب میں واٹرسپلائی سمیت دیگرمنصوبوں پر کام کیاتھا ۔

مزیدخبریں