(قیصرکھوکھر،علی ساہی)قیدیوں کی موجیں،وزا رت داخلہ نے بڑا تحفہ دے دیا عید کے موقع پر قیدیوں بڑی ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر قیدیوں بڑی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیدیوں کی سزا میں 30 دن کی معافی کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے ،وزیر اعظم منظوری کیلئے سمری صدرمملکت کو بھجوائیں گے۔دہشت گردی اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کیلئے یہ رعایت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کے مطابق پینسٹھ سال سے زائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔معمولی جرائم میں قید 60سال کی خواتین بھی اس رعایت کی مستحق ہوں گی۔وزارت داخلہ کے مطابق کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔
دوسری جانب گرمیوں میں جیلوں کے بجلی کے کنکشن کٹنے سے بچ گئے۔مالی سال کے اختتام کے قریب حکومت نے لاہورکی دونوں جیلوں کے 12 کروڑ سمیت 74کروڑزیرالتوا فنڈز بجلی کی مدمیں جبکہ بیمارقیدیوں کی ادویات کےلئے 4 کروڑ کے فنڈز جاری کردیے۔ جیل حکام کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی پر کئی ماہ سے بل ادا نہیں کئے گئے تھے،17کروڑ روپے گیس کے بلوں کی مد میں بھی جیلوں کو مل گئے۔اشیا خورد نوش کے 60 کروڑ سے زائد فنڈزتاحال جاری نہیں ہوسکے جو اجرا کے حتمی مراحل میں داخل ہیں۔
قیدیوں کی موجیں،عید پر ریلیف کے ساتھ ایک اور تحفہ
26 Apr, 2021 | 02:27 PM