شاہد ندیم سپرا: کورونا وائرس لیسکو کی ریکوری پر قہر بن کر گرا، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے چھ ارب روپے ڈوب گئے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی کرونا وائرس کے دوران ریکوری شدید متاثر ہوئی ہے، بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چھ ارب روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا ہے، دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی پر چھ ارب روپے ڈوب گئے ہیں، صرف صنعتی صارفین نے تین ارب تیس کروڑ روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی۔
دستاویزات کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں، لیکن ریکوری نہیں ہو سکی۔ کورونا وائرس کے دوران کاروباری معاملات متاثر ہونے کی وجہ سے ریکوری نہیں ہوئی۔لیسکو حکام کے مطابق ریکوری کیلئے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ بلوں کی ادائیگی نہ ہونے اربوں روپے کے ڈیڈ ڈیفالٹرز میں اضافہ ہوا ہے۔