کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی لاہور میں کس حالت میں ملی؟جانئے

26 Apr, 2021 | 12:53 PM

Imran Fayyaz

(وقاص احمد)ملک میں دیگر جرائم کی طرح اغوا کی وارداتیں بھی بڑھ رہی ہیں اسی طرح کے ایک واقعے میں کراچی سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی لاہور سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اغوا ہونے والی جواں سالہ لڑکی لاہور  میں ریس کورس پولیس کو مل گئی۔ پولیس کو لڑکی فائزہ مال روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں ملی۔ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے کراچی بلدیہ ٹاﺅن سے اغوا ہونے والی لڑکی کو باحفاظت ورثاءکے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق مغویہ فائزہ کے اغواءکا مقدمہ کراچی تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج تھا۔ریس کورس پولیس کو فائزہ جم خانہ کلب کے سامنے بے ہوشی کی حالت میں ملی ۔
فائزہ کے ملنے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی،ورثاءکے ساتھ کراچی رابطہ کیا گیا بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والد اور کزن نے لاہور پولیس اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ لڑکی کے اغوا کے بعد سے ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی تھیں۔

 دوسری جانب جعلی چیک دینے کے مقدمے میں اشتہاری خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔اچھرہ پولیس کے مطابق خاتون سمیت2 اشتہاری ملزم گرفتار کئے گئے ہیں۔ملزمان لڑائی جھگڑے اور جعلی چیک دینے کے مقدمات میں مفرور تھے۔ گرفتار ملزمان میں اقراءبی بی اور قیصر شامل ہے۔قیصر لڑائی جھگڑے اوراقراء بی بی جعلی چیک کے مقدمے میں مفرور تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں