ایک اور خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کورونا وائرس کی شکار

26 Apr, 2021 | 12:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ایک اور بالی ووڈ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
 تفصیلات کے مطا بق بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیج بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں ،اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے ان سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنا کوویڈ ٹیسٹ کرالیں۔ فی الحال طبیعت میں بڑی حد تک بہتری محسوس کررہی ہوں۔
 اپنے پیغام میں اداکارہ نے لوگوں سے گھر پر رہنے اور احتیاط کرنے کی اپیل کی جبکہ نیک خواہشات کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا کورونا وائرس میں مبتلا افراد خود کو قرنطینہ کر لیں۔واضح رہے بھارت میں کورونا کی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہیں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہی ہوتا چلاجا رہا ہے۔

مزیدخبریں