کورونا کی تیسری لہر،آئی سی یوز میں  گنجائش ختم 

26 Apr, 2021 | 10:31 AM

Ibrar Ahmad
Read more!

 زاہد چودھری:شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1304 مریض  زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا آئی سی یوز میں 87 فیصد سےزائد گنجائش ختم ہو چکی ہے۔
شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1304 مریض زیرعلاج ہیں،ہسپتالوں میں835 کورونا کےمصدقہ مریض  زیرعلاج ہیں  جبکہ 262مریض  تشویشناک حالت میں  وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 369 آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں  جبکہ کورونا آئی سی یوز میں 87 فیصد سےزائد گنجائش ختم ہو چکی ہے،آکسیجن کےحامل70 فیصد بیڈز بھی بھر چکے ہیں۔

 دوسری جانب  معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال روزبروز بگڑتی جا رہی ہے،اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےگا، وبائی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سےآہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان  کا ٹویٹر پیغام میں کا کہناتھا کہ متعلقہ محکمہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیز سےمسلسل رابطے میں رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب  نےاسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کورونامریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافےسےاسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے،عوام ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

  معاون خصوصی اطلاعات پنجاب  فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کورونا پر قابو پانے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔

مزیدخبریں