سٹی42: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج غیر معمولی صورتحال مدنظر رکھے اور باقی پیپرز سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج غیر معمولی صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے باقی پیپرز سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج کو 13ماہ کی شرط پر بھی نظر ثانی کرنی چاہئے ،امید ہے جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔
انہوں نے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبا سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سخت وقت اورمشکل فیصلے ہیں جو طلبا کے بہترین مفاد میں کئے گئے ہیں۔برٹش کونسل ایس او پیز پر عملدرآمد کےلیے پرعزم ہے، ہم ایس او پیز کی کڑی نگرانی کریں گے۔
کیمبرج غیر معمولی صورتحال مدنظر رکھے:شفقت محمود
26 Apr, 2021 | 10:07 AM