ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز دھوپ کےباعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا

Weather
کیپشن: Weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:تیز دھوپ کےباعث درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ،محکمہ موسمیات کی جانب سےدن بھر زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی  گریڈ تک  جانے کاامکان ۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور شہر میں تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز کی نسبت آج موسم خشک اور معتدل ہے جبکہ  شہر کا  موجودہ درجہ حرارت31 سینٹی  گریڈریکارڈ ،ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد اور ہوا کی رفتار 4کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے

محکمہ موسمیات  کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گردآلود ہواؤں کےباعث لاہورکاایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثرہو رہا ہے۔