برائلر گوشت کی قیمت جان کر شہری ہکا بکا رہ جائیں گے

26 Apr, 2021 | 09:21 AM

Imran Fayyaz
Read more!

(سعید احمد سعید)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ٍایک بار پھر10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت 364روپے سے بڑھ کر 374 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ مرغی کا تھوک ریٹ250 ، پرچون ریٹ258 روپے کلو ہوگیاجبکہ فارمی انڈے1 روپے اضافے سے146 روپے فی درجن ہوگئے۔واضح رہے گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں سات روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 357روپے سے بڑھ کر 364روپے فی کلو ہو گئی تھی اب آج پھر مرغی کا گوشت 10روپے اضافے کے بعد 374روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
برائلر گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے شہری شدید پریشان ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اور رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے اور برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں