فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

26 Apr, 2020 | 09:00 PM

Malik Sultan Awan

(سعدیہ خان) بندروڈ کے علاقہ آمین پارک میں الیکٹریکل سامان بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا, آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔
بند روڈ پر موجود الیکٹرانک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکٹری میں تیار کیا گیا سامان جل کر خاکستر ہوگیا, آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سات منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا, تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا,  گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
فیکٹری مالک کے مطابق اسے آگ لگنے کی اطلاع ایک گھنٹے بعداطلاع ملی جبکہ وقتی طور پر وجوہات شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔

مزیدخبریں