ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمزانٹیلی جینس کی کارروائی،کروڑوں روپےمالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

کسٹمزانٹیلی جینس کی کارروائی،کروڑوں روپےمالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمزانٹیلی جینس نے موٹروے پرچھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے  کوئٹہ سےلاہور آنے والے کنٹینرسےدوکروڑ روپے سے زائد مالیت کےسمگل شدہ افغان ٹرانزٹ ٹائرز اورسگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ سے براستہ ملتان لاہور آنےوالے کنٹینر سے سمگل شدہ ٹائرز اور سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ہے۔ کسٹمزانٹیلی جینس حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 2کروڑ روپے سےزائد ہے۔ بسوں اور ٹرکوں کےافغان ٹرانزٹ ٹائرز غیر قانونی طریقےسےلاہور منتقل کیے جارہے تھے، کسٹمز انٹیلی جینس نےکنٹینر میں موجود 2ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

دوسری جانب  ٹریفک پولیس نے ڈبل سواری اور کار میں 2 سے زائد افراد بیٹھے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی مد میں لاک ڈاؤن کے 34 روز میں 2 کروڑ 92 لاکھ کما لئے، ٹریفک وارڈن ابتک موٹرسائیکل اور کاروں کے 1 لاکھ 39 ہزار چالان کر چکیں ہیں.لاک ڈاؤن کا 34واں روز ہے.ٹریفک پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری ہے. ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 25 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا گیا.

کار میں 2 سے زائد افراد ہونے پر 14 ہزار شہریوں کو جرمانے کئے گئے سی ٹی او کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے 2 لاکھ 60 ہزار؛ افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا. پابندی کی خلاف ورزی پر500 آن لائن ٹیکسی سروس کی گاڑیوں کو جرمانے ہوئے. ٹی او کا کہنا ہے شہری ٹریفک قوانین پر پابندی یقینی بنائیں. ٹریفک وارڈن 3676 چالان موٹرسائیکل کے روزانہ ہو رہے ہیں جبکہ 465 کار سواروں کو جرمانے ہورہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer