نئے چیف سیکرٹری کا چارج سنبھالتے ہی اہم اعلان

26 Apr, 2020 | 05:18 PM

Arslan Sheikh

( قیصر کھوکھر ) نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے چارج سنبھالتے ہی اہم اعلان کر دیا، کہتے ابھی تقرروتبادلے کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

نئے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ وہ بیوروکریسی میں سردست اکھاڑ پچھاڑ کا کوئی ارارہ نہیں رکھتے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی بھی تو ٹرانسفر پوسٹنگ کارکردگی اور میرٹ کی بیناد پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ترجیح ہے، اس حوالے سے زیروٹالرنس ہوگی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے اپنی موجودہ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کریں اور سفارشی کلچر کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

واضح رہے گزشتہ روز نئے مقرر ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ چیف سیکرٹری نے چارج سنبھالنے کے بعد کو رونا کے حوالے سے ایک اجلاس کیا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری ہوم مومن آغا نے چیف سیکرٹری کو صوبے میں کو رونا کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔

چیف سیکرٹری نے کورونا کی روک تھام کیلئے تمام اقدامات تیز تر کرنے کی ہدایت کی ۔ چیف سیکرٹری نے ضلع اور تحصیل کی انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کیں۔ چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کورونا کے ساتھ متحد ہوکر لڑناہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات بھی کی، وزیراعلیٰ نےچیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیر اعلی پنجاب نےکہاہےکہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پرشفافیت اورمیرٹ کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء سےنمٹنے کے لئے موثر اقدامات کیےگئےہیں، پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلاؤروکنا ہے، دکھی انسانیت کی مشکلات کودور کرنے کےلیے جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے۔

مزیدخبریں