احساس کفالت پروگرام ،رقوم کی تقسیم کا سلسلہ موخر

26 Apr, 2020 | 01:53 PM

M .SAJID .KHAN

سعود بٹ: حکومت پنجاب کے احساس کفالت پروگرام کے تحت دو روز  کے لئے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ موخر کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں بینکوں میں دو روزہ چھٹی کی وجہ سے رقوم کی ترسیل معطل کی گئی۔شہر کے 31 کفالت سینٹرز پر منگل کے روز سے رقوم کی ترسیل کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 15 یوم میں 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 47 کڑوڑ 57 لاکھ کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کے علاوہ احساس کفالت پروگرام میں 8171 پر ایس ایم ایس کرنے والے افراد کو بھی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ  شہر میں پہلےچار دنوں میں  احساس کفالت پروگرام کے تحت  39 کروڑ 29 لاکھ دو ہزار روپے کی رقم ادا کی گئی ہے،31 سینٹرز اور ان کے 110 کیش کاونٹرز پر بھر پور انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ  لاہور نے احساس کفالت سینٹرز پر دوسرے مرحلہ کا آغاز بھی کر دیا۔

  احساس کفالت پروگرام پر سہ ماہی رقم حاصل کر نےوالی خواتین کے علاوہ دیگر مرد و خواتین کو رقم کی ادائیگی کی جا رہی ہے،ایسے مرد و خواتین جن کو 8171 سے میسج آیا ہے وہ میسج دیکھا کر رقم حاصل کر سکتے ہیں،میسج کو وصول کردہ مردو خواتین اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔

خیال رہے ملک بھر میں 17ہزارمقامات سے فی کس 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے.

مزیدخبریں