رمضان کی آمد، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

26 Apr, 2020 | 01:51 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم/سعود بٹ) رمضان کی آمد کےساتھ ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا،سبزیوں وپھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سبزیوں و پھلوں کے سرکاری نرخوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایک ہفتے میں لیموں 120 روپے فی کلو سے چھلانگ لگا کر 285 پر پہنچ گیا، آلو دس روپے اضافے کے بعد 50، پیاز 9 روپے اضافے کے بعد 47، ٹماٹر 13 روپے کمی کے بعد 35 اور لہسن 38 روپے اضافے کے بعد 148 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ادرک پانچ روپے اضافے کے بعد240، میتھی 25 روپے اضافے سے80، بینگن 7 روپے اضافے کے بعد 32، پھول گوبھی7 روپے اضافے کے بعد 25اورسبز مرچ 15 روپےاضافے کے بعد 85 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب ماڈل بازاروں میں رمضان کے پیش نظرسہولت سٹال آپریشنل کردیئے گئے، جہاں ماڈل بازار کمپنی کی جانب سے خود ساختہ طور پر سہولت سٹالز پر ڈی سی ریٹس سے ہر آئٹم پانچ سے 15 روپے سستی فروخت کی جارہی ہے۔ماڈل بازاروں میں کریانہ سہولت سٹالز پر 55 آٹمز کی قیمتوں میں 8 سے چالیس روپے کمی کی گئی، جہاں چکن ڈی سی ریٹ سے 12 روپے کم 192 روپے فی کلو میں فروخت کیاجا رہا ہے، کورونا کے پیش نظرماڈل بازار ٹاؤن شپ میں ڈس انفیکشن ٹنل لگائی گئی جبکہ ماسک اور ہیڈ سینٹائزر کی فراہمی بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں مہنگائی کی لہر میں عوامی فلاح کا منصوبہ ماڈل بازار سہولت سٹال بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،15 روپے فی کلو تک کی بچت والےسٹال پر صرف 5 روپےفی کلو کی بچت ہونےلگی،جس پرعام شہریوں نےشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے قوت خرید پہلے ہی ختم ہو گئی، اوپر سے شدید مہنگائی نے جینا محال کردیا۔

مزیدخبریں